گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 15 جون سے شروع ہونگے

پیر 7 جون 2021 15:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان کی ٹیموں کے چناوکے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 15 جون سے گلگت میں شروع ہونگے۔ گذشتہ روز گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ٹرائلز کے دوران مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے روز مردوں کی ٹیم کے جبکہ دوسرے روزخواتین کی ٹیم کے لئے ٹرائلز ہونگے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چمپئن شپ27جون سے اسلام آباد میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ 6 سی9 اپریل تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کیا گیاتھا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں