راکاپوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع

پیر 13 ستمبر 2021 14:46

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پہاڑ راکا پوشی پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما سمیت 3 کوہ پیمائوں کے ریسکیو کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نگر کے مطابق راکا پوشی پر نگر کی جانب بادل موجود ہیں، ریسکیو آپریشن گلگت بگروٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ راکا پوشی سر کرنے کی مہم کے دوران ایک پاکستانی اور 2 چیک ریپبلک کے کوہ پیما 3 روز سے پھنسے ہیں۔ گزشتہ روز ریسکیو آپریشن اندھیرے کے باعث روکا گیا تھا، آرمی ہیلی کاپٹرز نے 3 چکر لگائے لیکن پھنسے کوہ پیما نظر نہیں آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں