گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ ہونگے

ہفتہ 15 جنوری 2022 12:00

گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء)گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ فروری میں ہونگے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق منتخب ٹیم قومی نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی، انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین ٹیموں کے ٹرائلز میرٹ کی بنیاد پر ہونگے،پہلے روز مردوں کے جبکہ دوسرے روز خواتین کے ٹرائلز منعقد ہونگے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں دو ہفتے کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گاجس میں کھلاڑیوں کو اعلیٰ اور جدید تربیت دی جائے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں