گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ ہونگے

ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں دو ہفتے کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، کھلاڑیوں کو اعلیٰ اور جدید تربیت دی جائے گی

پیر 17 جنوری 2022 11:35

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء)گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان نیٹ بال ٹیم کے ٹرائلز آئندہ ماہ دو روزہ فروری میں ہونگے،گذ شتہ روز گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے بتایاکہ منتخب ٹیم قومی نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی، انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین ٹیموں کے ٹرائلز میرٹ کی بنیاد پر ہونگے،پہلے روز مردوں کے جبکہ دوسرے روز خواتین کے ٹرائلز منعقد ہونگے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں دو ہفتے کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گاجس میں کھلاڑیوں کو اعلیٰ اور جدید تربیت دی جائے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں