گلگت بلتستان میں برف باری، رابطہ سڑکیں بند، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، مقامی آباد ی گھروں تک محصور ہو گئی

منگل 7 دسمبر 2021 17:04

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ، مقامی آبادی گھروں تک محصور ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ، مقامی آبادی گھروں تک محصور ہوگئی ادھر بلوچستان کی وادی زیارت میں بھی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

زیارت سے ملحقہ علاقوں کے لیے رابطہ سڑکوں پر برف جم جانے سے سیاحتی مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق شہری اور سیاح سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں ،متعلقہ عملہ غائب رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 10، قلات منفی 5 اور گوپس میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح کوئٹہ، استور اور اسکردو میں منفی 3، ہنزہ میں منفی 2، راولاکوٹ میں منفی1 اور لیہہ میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں