گوجرہ، ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی ،ڈلیوری کیلئے آ ئی خا تون نے ہسپتال کے باہر بنچ پر ہی بچے کو جنم دے دیا

جمعہ 24 اگست 2018 16:10

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2018ء) ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ ڈلیوری کیلئے آ ئی خا تون نے ہسپتال کے باہر بنچ پر ہی بچے کو جنم دے دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 161 گ ب مونگی بنگلہ کا رہا ئشی وسیم عبا س اپنی اہلیہ شازیہ بی بی کو ڈلیوری کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر مونگی بنگلہ لے کر گیا جنہو ں نے اس کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ بھجوا دیا جنہو ں نے شازیہ بی بی کو ہسپتال داخل کرکے محنت کش وسیم عباس کو کہا کہ آ پکی اہلیہ کا آ پریشن ہوگا اس لئے جلد از جلد خون کا انتظا م کریں ۔

’’این این آئی ‘‘کے مطابق وسیم کو چٹ پر کھانے کے لیے پے ٹیزاور موبائل لوڈ کی پرچی بھی تھما دی۔محنت کش کچھ دیر خون کا انتظا م نہ کرسکا تو ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے انہیں فیصل آ باد الا ئیڈ ہسپتال ریفر کرکے سلپ ان کے ہا تھ میں دے دی تو محنت کش وسیم عباس ان کا منہ دیکھتا رہ گیا اور غریب محنت کش اپنی اہلیہ کو لے کر ایمرجنسی وارڈ کے باہر بینچ پر بیٹھ کر دعا ئیں کرنے لگا تو اسکی اہلیہ نے اسی بنچ پر ہی بچے کو جنم دے دیا نہ آ پریشن کی ضرورت پڑی نہ کسی لیڈی ڈاکٹر موقع پر موجود شہری واقعہ کو اللہ کا نظام قرار دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ محنت کش وسیم عباس ہسپتال میں موجود لیڈی ڈاکٹر کو بدد عا ئیں دیتا رہا واقع کی اطلا ع پا کر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر شیخ محمد اصغر بھی موقع پر پہنچ گئے اور محنت کشن وسیم عباس کو یقین دلا یا کہ ذمہ دارو ں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جائے گی ۔ محنت کشن وسیم اپنی اہلیہ اور بچے کو لے کر اپنے گھر چلا گیا ۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں