گوجرہ،رینجرز کا پولیس اور حساس اداروں کے ہمراہ آپریشن ،6افراد بھاری اسلحہ سمیت گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 16:16

گوجرہ،رینجرز کا پولیس اور حساس اداروں کے ہمراہ آپریشن ،6افراد بھاری اسلحہ سمیت گرفتار
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) رینجرز کا پولیس اور حساس اداروں کے ہمراہ بڑاآپریشن 6افراد بھاری اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ پر واقع نواحی گائوں 366ج ب(گھنیا) میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت رینجرز نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ہفتہ کی صبح خصوصی آپریشن کیا جس میں رینجرز نے 6افرادجن میں محفوظ وارث ،ذوالفقار علی ،افتخار حسین،سلیم رضا ،غلام عباس اور کلیم اللہ کوبھاری اسلحہ سمیت جس میں مختلف جدید ہتھیار تھے گرفتار کر لیااور گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف زیر دفعہ 13/20/65چھے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ آپریشن انٹیلی جنس رپورٹوں کی بنیاد پر کیا گیا تھا لیکن رینجرز کو انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق آپریشن میں مطلوبہ نتائج نہیں ملے۔آپریشن سے قبل رینجرز نے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے پورے گائوں کو سیل کرکے گائوں کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیے تھے لیکن آپریشن میں کوئی خاص بات معلوم نہیں ہو سکی ۔یہ سوال ’’کہ اگر ملزمان کے پاس صرف ناجائز اسلحہ ہی تھا تو اتنے بڑے خفیہ آپریشن کی کیا ضرورت تھی ‘‘پید اہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں