گوجرہ ،ْ ایک شخص نے میاں بیوی اور ان کے 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا

جمعرات 13 ستمبر 2018 13:28

گوجرہ ،ْ ایک شخص نے میاں بیوی اور ان کے 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) گوجرہ میں ایک شخص نے میاں بیوی اور ان کے 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرہ میں ایک شخص نے میاں بیوی اور ان کے دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث وہ بری طرح جھلس گئے ،ْپولیس کے مطابق گوجرہ کے علاقے چک 92 ج ب میں صفدر نامی شخص کو لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام پر گاؤں سے نکالا گیا اور بدلہ لینے کے لیے ملزم نے انور، اس کی بیوی، بیٹے اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی گوجرہ کے مطابق لڑکی کی والدہ کو تیزاب بھی پلایا گیا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی ،ْ متاثرہ شخص اور اس کے 8 سالہ بیٹے محسن کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم صفدر پر لڑکی کو ہراساں کرنے پر گاؤں سے نکال دیا گیا تھا اور اس نے بدلہ لینے کیلئے انور اس کے اہلخانہ پر تیزاب پھینکا تاہم ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں