تر ترقیاتی سکیموں میں شفافیت اور کوالٹی کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی جائے،ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ

بدھ 5 دسمبر 2018 18:30

گوجرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ شہزاد خاور نے ضلع بھر کے سکولوں میں جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق پیشرفت و دیگر امورکے بارے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن،اضافی کلاس رومز،ٹائلٹس کی تعمیر و دیگر عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کیلئے ممکنہ دفتری رکاوٹوں اور طریقہ کار کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے ضلع کے ہر ایک بچے کو تعلیم کی روشنی سے ہمکنار کرنا میرا مشن ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر ترقیاتی سکیموں میں شفافیت اور کوالٹی کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ تعلیمی ترقی و اصلاحات کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں