تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال اصغر وڑائچ پر حملہ

حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے گوجرہ میں واقع رہائش گاہ پر کیا گیا، حملے میں حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کے قریبی دوست جاں بحق

muhammad ali محمد علی پیر 1 اپریل 2019 19:15

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال اصغر وڑائچ پر حملہ
گوجرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2019ء) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال اصغر وڑائچ پر حملہ، حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے گوجرہ میں واقع رہائش گاہ پر کیا گیا، حملے میں حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کے قریبی دوست جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گوجرہ سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال اصغر وڑائچ پر حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال اصغر وڑائچ پر حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے گوجرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال اصغر وڑائچ تو محفوظ رہے، تاہم ان کے قریبی دوست فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے رکن اسمبلی  پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کا کہنا ہے کہ ان پر فائرنگ ان کے مخالفین کی جانب  سے کروائی گئی ہے۔ جس وقت حملہ ہوا، خوش قسمتی سے وہ چند سیکنڈ قبل ہی اپنے کمرے سے نکل گئے تھے۔ اسی لیے وہ محفوظ رہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں