گوجرہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں دیہاتیوں سے ڈکیتی کی واردات،مذاحمت پر ایک ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں گرفتارکر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 ستمبر 2021 12:16

گوجرہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں دیہاتیوں سے ڈکیتی کی واردات،مذاحمت پر ایک ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں گرفتارکر لیا
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 24 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک وسیم) تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں دیہاتیوں سے ڈکیتی کی واردات،مذاحمت پر ایک ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیاپولیس نے شدید زخمی کوحراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا فرارہو نے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی۔شدید زخمی سے چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی۔

معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر159گ ب کاگلفام اپنے دوستوں عبدالستاراور قمر کے ہمراہ اپنے کھیتوں کو پانی لگانے کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہ راستہ میں انہیں موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی دے کراس سے7ہزارروپے کی نقدی لوٹ لی اس دوران گلفام نے جرات کا مظاہرہ کر کے ایک ڈاکوکو قابو کر لیاجسے ڈاکوؤں نے چھڑانے کی کوشش میں فائرنگ کر دی جس میں وہ خوش قسمتی سے بچ گیا جبکہ فائرملزمان کے ساتھی ڈاکو کو لگ گئے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں مذکورہ ڈاکوشدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی اپنا موٹر سائیکل موقع پر پھینک کر قریبی فصلوں میں گھس گئے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدررانا عبدالغفارمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے اورسرچ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکوکوپولیس نے گرفتار کر کے سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاجہاں سے مخدوش حالت کے پیش نظراسے ا لائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا گرفتار ملزم کی تلاشی لینے پر واردات کے دوران چھینی گئی رقم مبلغ7000روپے برآمد کر لی گئی اور ڈا کوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل125 بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیاہے۔

زخمی ڈاکو کی شناخت ذوالفقارسکنہ چک نمبر552گ ب تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد کے نام سے ہوئی۔ جبکہ زخمی ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ملزمان کے خلا ف مقدمہ نمبر883/21 درج کر لیا گیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا ریکا رڈ چیک کرنے پر ملزم سابقہ ریکا رڈ یافتہ بیان کیا جاتا ہے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں