اولمپک ویلج ہاکی گوجرہ میں ہاسٹل کی تعمیر احسن اقدام ہے،سابق کوچ قومی ٹیم منظورالحسن

جمعرات 23 دسمبر 2021 17:30

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2021ء) اولمپک ویلج و انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں کھلاڑیوں کی رہائش کیلئے ہاسٹل کی تعمیر گورنمنٹ آ ف پنجاب کا احسن اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق کوچ قومی ہاکی ٹیم منظورالحسن سینئر نے انٹر نیشنل ہا کی اسٹیڈیم میں ہاسٹل کے تعمیراتی کام کو وزٹ کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوجرہ ہاکی کی نرسری ہے،پاکستان بھر سے مختلف ڈیپارٹمنٹل کی ٹیمیں گوجرہ میں دوستانہ میچز کھیلنے اور تربیت کیلئے آ تی ہیں تاہم رہائش کے لیے بڑی دقت ہوتی تھی۔

ہمارے مطالبہ پر گورنمنٹ آ ف پنجاب نے 60سی70کمروں پر مشتمل ہاسٹل کی منظوری دی جس کے پہلے فیز میں پچیس کمروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔دوسرے مرحلے میں بقیہ دو منزلیں تعمیر ہونگی۔ہاسٹل کی تعمیر سے نہ صرف گوجرہ بلکے دیگر شہروں کی ہاکی بھی بہتر ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ہاکی کے فروغِ کیلئے مزید منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں