گوجرہ ،عدالت نے خا تو ن کو قتل کرنیوالے دو سگے بھا ئیو ں کو سزائے موت ،تین خواتین سمیت چار افراد کو بری کرنے کا حکم سنا دیا

منگل 31 مئی 2022 16:48

گوجرہ ،عدالت نے خا تو ن کو قتل کرنیوالے دو سگے بھا ئیو ں کو سزائے موت ،تین خواتین سمیت چار افراد کو بری کرنے کا حکم سنا دیا
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج گوجرہ محمد زبیر غوری نے خا تو ن کو قتل کر نے والے دو سگے بھا ئیو ں کو سزائے موت اور تین خواتین سمیت چار افراد کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

استغا ثہ کے مطا بق معمولی تنازع پر عثما ن پارک گوجرہ کے محمد زاہد، محمد عابد وغیرہ نے فائرنگ کرکے محلہ ہی کی ایک خا تو ن امین بی بی کو قتل جبکہ مہروز، شہروز اور زاہد علی کو شدید زخمی کردیا تھا جس کا مقدمہ سٹی پو لیس گوجرہ نے درج کرکے چالا ن فاضل عدالت میں جمع کروایا تھا جس پر بعد از سماعت فاضل عدالت نے ملزمان سگے دوبھائیوں محمد زاہد اور محمد عابد کو سزائے موت پا نچ لا کھ روپے فی کس جرما نہ، عدم ادائیگی جرما نہ چھ ماہ مزید قید کی سزا کا حکم سنایا جبکہ مقدمہ میں دو ملزم محمد نوروش اور محمدساجد تاحال اشتہا ری ہیں اورمقدمہ کے دیگر ملزمان محمد شاہد، فرزانہ بی بی، شکیلہ بی بی، ام ایمن کو شہادت استغاثہ ثا بت نہ ہو نے پر بری کردیا۔

سزائے پانے والا محمد زاہد پہلے ہی جیل میں تھا جبکہ محمد عابد ضمانت پر ہونے کے باعث کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں