گوجرہ،چینی انجینئرز کی گاڑی موٹروے پر الٹنے سے خاتون انجینئرسمیت دو انجینئرز خمی

ہفتہ 4 فروری 2017 20:20

گوجرہ،چینی انجینئرز کی گاڑی موٹروے پر الٹنے سے خاتون انجینئرسمیت دو  انجینئرز خمی
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) چینی انجینئرز کی گاڑی موٹروے پر الٹنے سے خاتون انجینئرسمیت دو چینی انجینئرز خمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرزگاڑی نمبر 6610ہائی ایس بذریعہ موٹروے ایم فور گوجرہ آرہے تھے کہ چراغ آباد انٹرچینج کے نزدیک ان کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار خاتون چینی انجینئر وائی رانگ اور شیانگ جیانگ تاو زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور جمیل اور تیسرے چینی انجینئر معمولی زخمی ہو گئے ۔

خاتون اور مرد انجینئر کو فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ پہنچایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی جبکہ مزید طبی امداد کے لیے ان کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے مختلف سی ٹی اسکین اور دیگر معائنہ جات کیے جائیں گے۔حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی ایس ڈی پی او گوجرہ ڈی ایس پی اظہر یعقوب ،ایس ایچ او سٹی گوجرہ ایس آئی عبدالغفار اسپتال پہنچ گئے اور حادثہ کی صورتحال اور زخمی انجینئرز کی خیریت دریافت کی۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں