گوجرہ،پٹرولنگ پولیس نے موٹر سا ئیکلو ں پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے دو افراد قابو کر لئے

منگل 7 اگست 2018 16:00

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) پٹرولنگ پولیس نے موٹر سا ئیکلو ں پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے دو افراد قابو کر لئے ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 419 ج ب کا اشرف اپنی موٹر سائیکل پر 5181 ایف ڈی ایل کی جعلی نمبر پلیٹ لگاکر جارہا تھا کہ پٹرولنگ پولیس نے روک کر چیک کیا تو نمبر پیٹ جعلی نکلی علا وہ ازیں چک نمبر 364 ج ب کے قریب عمر نامی نوجوان اپنی موٹر سا ئیکل پر 2885 ایف ڈی وی کی جعلی نمبر پلیٹ لگاکر جارہا تھا کہ پٹر ولنگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جنہو ں نے چیک کیا تو نمبر پلیٹ جعلی ثابت ہوئی جنہو ں نے دونو ں کو صدر پولیس کے حوالے کردیا جنہو ں نے الگ الگ مقدما ت درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں