گوجرہ،پٹرولنگ پولیس نے موٹر سا ئیکلو ں پر جعلی نمبر پلیٹیں لگا نے والے دو افراد قابو کرکے سٹی پولیس کے حوالے کردیئے

پیر 6 اگست 2018 15:47

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) پٹرولنگ پولیس نے موٹر سا ئیکلو ں پر جعلی نمبر پلیٹیں لگا نے والے دو افراد قابو کرکے سٹی پولیس کے حوالے کردیئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ قادری دربار کا محمد ولید اپنے موٹر سا ئیکل پر 4560 ایف ڈی زیڈ کی نمبر پلیٹ لگار گھوم رہا تھا کہ پٹرولنگ پولیس کے اہلکا رو ں نے روک کر چیک کیا تو نمبر پلیٹ جعلی نکلی ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں چک نمبر 66 ج ب جڑانوالہ کا رکشہ ڈرائیور ظفر اقبال اپنے رکشہ پر 6248 ایف ڈی ڈبلیو کی نمبر پلیٹ لگا کر شہر میں گھوم رہا تھا کہ پٹرولنگ پولیس نے مشکوک سمجھ کو روک کر ایکسا ئز کی ویب سا ئیڈ سے چیک کیا تو نمبر پلیٹ جعلی ثابت ہوئی ۔ جس پر دونو ں کو سٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا جنہو ں نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں