گوجرہ، ویٹرنری ڈاکٹرٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا

جمعرات 27 جنوری 2022 15:51

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) ویٹرنری ڈاکٹرٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر288ج ب کا ویٹرنری ڈاکٹر رمضان موٹر سائیکل پر چک نمبر430ج ب اداڈیوٹی پر جا رہا تھاکہ جھنگ روڈ پر حادثہ کا شکار ہوکر شدید زخمی ہو گیاجسے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں وہ شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے حادثاتی موت قرار دے کرمتوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں