گوجرہ،پو لیس کا منشیا ت فرشو ں کیخلاف آ پریشن ،متعدد منشیا ت فروش گرفتار،بھاری مقدار میں منشیا ت برآ مد

جمعہ 17 اگست 2018 21:03

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پو لیس نے منشیا ت فرشو ں کے خلاف آ پریشن کرتے ہوئے متعدد منشیا ت فروش دھر لئے اور بھاری مقدار میں منشیا ت برآ مد کرلی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈجکوٹ روڈ کا اقبال عرف نکا کبو ترا نوالہ قبرستا ن کے قریب چرس فروخت کرنے میں مصروف تھا کہ سٹی پولیس کو مخبری ہوگئی جنہو ں نے چھا پہ مار کر اسکو رنگے ہا تھو ں قابو کرلیا اور اسکے قبضہ سے 1295 گرام چرس اور دو ہزارو روپے کی نقدی برآ مد کرلی ۔

(جاری ہے)

سمندری روڈ بائی پاس کا محمد عابد چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا جس کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآ مد ہوئی ، مونگی روڈ کا طلحہ شراب فروشی میں مصروف تھا کہ رنگے ہا تھو ں پکڑا گیا جس کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآ مد ہوئی ۔ علا وہ ازیں صدر پولیس نے چک نمبر 334 ج ب کے چاند سے پا نچ لیٹر شراب ، چک نمبر 308 ج ب کے افضال سے پا نچ لیٹر شراب ، چک نمبر 304 ج ب کے افضل سے سات لیٹر شراب جبکہ چک نمبر 360 ج ب کے مبشر سے چھ لیٹر شراب برآ مد کرلی دونو ں تھا نو ں نے منشیا ت فرشو ں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں