ہاکی کے اولمپک ویلج گوجرہ سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اتوار 25 نومبر 2018 15:10

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2018ء) ہاکی کے اولمپک ویلج گوجرہ سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اولمپیئن توثیق ارشد اور عتیق ارشدانٹرنیشنل عالمی شہرت یافتہ ہاکی کوچ استاد محمد اسلم روڈا مرحوم کے بھتیجے ہیں۔

(جاری ہے)

"این این آئی"کے مطابقاولپیئن توثیق ارشددنیا کے کم عمر ترین اولپیئن کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

قبل ازیں سابق کپتان اولمپیئن رشید الحسن اور سابق کپتان اولمپیئن منظورالحسن( دیوار چین) بھی ہاکی اولمپک ویلج گوجرہ سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں بھائی 1979سے 1983تک اکٹھے قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکیہیں۔انڈیا میں کھیلے جانیوالے ہالی ورلڈ کپ 2018میں گوجرہ سے چار ہاکی کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے جن میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ملک محمد عرفان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں