محکمہ صحت گو جرہ کے زیر اہتمام پو لیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

پیر 10 دسمبر 2018 23:17

گوجرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) محکمہ صحت گو جرہ کے زیر اہتمام پو لیو آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ شہر یار خاں نے ٹے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر پو لیو مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

گو رنمنٹ گرلز کالج ز ینب حال میں پو لیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کی صدارت ڈی ایچ او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر خالداور میز بان ڈی ڈی ایچ او گو جرہ ڈاکٹر شیخ اصغر تھے۔اس موقع پر خطاب میں اے سی گوجرہ شہر یار خاں نے کہا کہ بچوں کے والدین کو تاکید کریں کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر قیمت پر پو لیو کے قطرے پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں