گوجرہ، بارہ سالہ بچہ اغواء کے چھ ماہ بعدڈرامائی طور پر قتل

بدھ 19 دسمبر 2018 23:36

گوجرہ ۔ 19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بارہ سالہ بچہ اغواء کے بعد ڈرامائی طور پر قتل، تفصیلات کے مطابق ندیم پارک سراج ٹائوں گو جرہ کا رہائشی بارہ سالہ رضوان کو چھ ماہ پہلے ان کے گھر کے باہر سے رضوان کو نا معلوم افراد نے اغواء کر لیا تھاجس کی لاش چھ ماہ بعد مل گئی۔

(جاری ہے)

رات کو نا معلوم افراد نے رضوان کے گھر دروازے پر ایک کاغذ پر تحریر لکھ کر لگا دیااس کاغذ پر لکھا تھا کہ آپ کے بیٹے کو سراج ٹائون کے کوڑے خانے کے ڈھیر کے نیچے قتل کر کے دبایا گیا ہے، صبح اس کی نعش نکال لیناگھر والوں نے جب صبح اپنے دروازے پر لکھی ہوئی تحریر پڑھی تو ہکا بکا رہ گئے۔

ڈرتے ڈرتے انہوں نے اس کوڑے کے ڈھیر کو ادھر ادھرکر کے نیچے سے زمین کھودی تو رضوان کی نعش مل گئی۔ پھر پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کرکے رضوان کو گو جرہ کے کبوتراں والے قبر ستان میں دفنا یاگیا۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں