البرکت ٹرسٹ ہسپتال سمیت عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہیں ، ترجمان

جمعہ 21 دسمبر 2018 21:58

گو جرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2018ء) 6 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے البرکت ٹرسٹ ہسپتال سمیت عوامی فلاح و بہبود کے 16 کروڑ روپے کے منصو بے غر یب افراد کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں۔ البرکت ویلفیئر سوسائٹی کے جرمنی میں مقیم روح رواں رشید احمد کے ترجمان رانا ریاض احمد نے میڈیاسے بات چیت کے دوران بتایاکہ سوسائٹی کے زیر اہتمام البر کت مسجد،البرکت گرلز و بوائز ہا ئی سکول،البرکت مدرسہ،البرکت ٹرسٹ ہسپتال،البرکت لنگر،البرکت فوڈ سپورٹ پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے جن پر 16کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے اور یہ منصوبے صرف رب کائنات کی رضا و خوشنودی کیلئے مکمل کیے گئے ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ البرکت مسجد اپنے دلکش وجدید فن تعمیر کے نادر نمونہ کی ایک لازوال مثال ہے جہاں بڑی تعداد میں نمازی اپنے پروردگار کے حضور سجدہ ریز ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ البرکت مدرسہ میں اس وقت 150 سے زائد بچے درس نظامی کے کورس سمیت ناظرہ قرآن اور حفظ قرآن کاعمل مکمل کررہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ البرکت ٹرسٹ ہسپتال میں 10 ڈاکٹرز ،60نرسز اور دیگر عملہ غریب مریضوں کو 24گھنٹے علاج معالجہ کی بے لوث سہولت بہم پہنچا رہاہے ۔

انہوں نے بتایاکہ 30 انتہائی غریب ، مفلس و بے سہارا خا ندانوں کو فوڈ سپورٹ پرو گرام کے تحت ماہانہ امداد مہیا کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جرمنی میں مقیم مخیر پاکستانی شہری رشیداحمد کے جذبہ خداترسی کے تحت غلہ منڈی گوجرہ اور گلفشاں کالونی موڑ فیصل آباد میں روزانہ بارہ بجے سے لے کر تین بجے تک آنیوالے ہرشخص کوبلا تفریق مفت کھانا کھلایا جارہا ہے جو دیگر مخیر شخصیات کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں