کر سمس کے موقع پرعیسائی برادری کی خو شیوں میں مسلمان بھائیوں نے شرکت کر کے بین المذاہب سے محبت اور رواداری کا ثبوت دیا،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ

منگل 25 دسمبر 2018 22:47

گوجرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) گوجرہ میں مسیحی برادری نے کرسمس بھرپور جوش جذبے سے منایا۔گوجرہ کے بوائز کالج کے قریب بڑے چرچ میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے مسیح برادری کے لوگوں نے کرسمس کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسے کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گو جرہ شہر یار عارف تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ چیف آفیسر بلدیہ گوجرہ فرید تارڑ اور دیگر مسلمان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی گوجرہ نے کہا کہ آپ لوگ حضرت عیسی علیہ اسلام کی پیروی کرتے ہوئے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر یں تاکہ وہ اچھے پاکستانی بن سکیں اور ملک کی بہتر طریقے سے خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے اور بھی خوشی کی بات یہ ہے کہ آپ کی خوشیوں میں مسلمان بھائیوں نے بھی کثیر تعداد میںشرکت کی ہے ۔ا نہوں نے مسیح برادری کے لوگوں کو کرسمس کی مبارک باد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں