چیرمین بلدیہ گو جرہ کی نگرانی میں لنڈا بازار گوجرہ سے تجاوزات ہٹا دی گئیں

بدھ 9 جنوری 2019 22:37

گو جرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) چیئرمین بلدیہ گوجرہ میاں اسلام اور چیف آفیسر بلدیہ گوجرہ زاہد فر ید تارڑ کی نگرانی میں لنڈا بازار گو جرہ میں سے ناجائز تجاوزات ہٹا دی گئیں،اس بازار میں دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے سامنے والے حصے پر پھٹے لگا کر بڑی دیر سے قبضہ کر رکھاتھا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اس بازار سے عوام کو گزرنے میں بڑی دقت محسوس ہو تی تھی۔ عوام کی شکایت پر چیئر مین بلدیہ گوجرہ نے زبر دست آپریشن کے بعد ناجائز تجاوزات ہٹا کر عوام کا دیرینہ مسلہ حل کر دیا۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں