انصاف کی فراہمی سے قومیں ترقی کرتی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر گو جرہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:20

گوجرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر گو جرہ شہر یار عارف وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی و خوشحالی کا سفر طے کرتی ہیں جہاں انصاف کی فراہمی اور قانون و میرٹ کا بول بالا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پچیدہ قانونی مسائل کا ادراک اور قانونی شقوں و دفعات کا بخوبی علم عدالتی نظام سے وابستہ افراد بشمول وکلاء اور جج صاحبان کیلئے ناگزیر ہے اور اس ضمن میں قانون سے متعلقہ کتابوں و جرائد کا مطالعہ نو آموز وکلاء کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

قانونی امداد کے ضمن میں بار اور بنچ کا خوشگوار تعلق خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔انھوں نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے خوشگوار تعلقات کے فروغ اور قانون کی عملدآری کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں