محنتی و فرض شناس افسران و اہلکاران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ

جمعہ 18 جنوری 2019 23:12

گو جرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد صادق ڈوگرنے گوجرہ میں میڈیا کے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ نے ایک سال کے دوران جرائم پر قابو پانے کے حوالہ سے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں، ایسے پولیس افسران،جوانوں و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ان کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محنتی و فرض شناس افسران و اہلکاران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی بہترین کارکردگی کی بدولت ضلع بھر میں امن و سکون کی مثالی فضاء قائم ہے جس کو برقرار رکھنے کیلئے آئندہ بھی اسی محنت اور جذبہ کیساتھ ملکر کام کرنا ہے۔سٹیزن فیڈ بیک ماڈل کی مزید فعالیت و موثر اثر پذیری کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی تمام تر توجہ و توانائیاں جرائم کے خاتمہ پر صرف کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں