گوجرہ ،وکیل کے گھر مبینہ پولیس گردی میں ملوث 11پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 28 اپریل 2020 16:55

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ کے حکم پر وکیل کے گھر مبینہ پولیس گردی میں ملوث 11پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 22اپریل کی شب ساڑھے دس بجے سابق ایس ایچ او سٹی گوجرہ محمدندیم جٹ کے حکم پر سب انسپکٹر اشرف بھٹہ،ملک ظفر اے ایس آئی،عمران غفور اے ایس آئی ،نوید اے ایس آئی،نوید کانسٹیبل اسپیشل برانچ سمیت پانچ دیگر نامعلوم پولیس اہلکارزبردستی گھر واقع طارق آباد گلی نمبر 6میں داخل ہوگئے اور گھر میں موجود خواتین اور مردوں کو شدید زدوکوب کیا اوروکیل رمیض اصغر گل کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور تشدد کرتے ڈی ایس پی آفس لے آئے۔

’’این این آئی ‘‘کے مطابق جس کے بعد وکلاء رہنمائوں صدر گوجرہ بار ایسوسی ایشن اعظم باجودہ اور سیکرٹری آصف شہزاداہ سمیت درجنوں وکلاء کے مداخلت پر وکیل رمیض اصغر گل کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے چھڑایا۔

(جاری ہے)

بعد گوجرہ بار نے ہڑتال اور احتجاج بھی شروع کر دیا۔جبکہ سٹی پولیس اسٹیشن میں رمیض اصغر گل ایڈووکیٹ کی مدعیت میں پولیس گردی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست گزاری اور ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ کی عدالت میں عدم اندراج مقدمہ پر رٹ پٹیشن بھی دائر کی گئی۔جس پر گزشتہ روز فاضل عدالت نے مقدمہ در ج کرنے کا حکم دیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے مذکورہ پولیس کے اہلکارو ں کے خلاف مقدمہ نمبر359/28-04-2020 زیر دفعہ 148,149,109,506,452ت پ درج کر کے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں