گوجرہ،پتنگ بازی سے منع کر نے پر چار افراد کی دو بھا ئیو ں کوسنگین نتائج کی دھمکیا ں

منگل 28 اپریل 2020 16:55

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2020ء) پتنگ بازی سے منع کر نے پر چار افراد کی دو بھا ئیو ں کوسنگین نتائج کی دھمکیا ں۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ محلہ حسنین پارک گوجرہ کے شہزاد انجم نے محلہ فرید ٹاؤ ن کے محمد عارف، عثما ن، ارسلا ن اور عمرا ن وغیرہ کو محلہ میں پتنگ بازی کر نے سے منع کیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور مسلح ہوکر شہزاد انجم کے گھر کے باہر آ گئے اور گا لی گلو چ شروع کردی اور شہزاد اور اسکے بھا ئی طارق کو زدو کو ب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیا ں ددیں اہل محلہ نے منت سما جت کر کے انکی جا ن چھڑوائی اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں