گوجرہ ، پولیس پیٹی بھائیو ں بچانے کے لیے کوشاں

محنت کش کو تشدد سے ہلاک کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف تھانہ صدر گوجرہ میںمعمولی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

بدھ 24 جون 2020 17:37

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) روایتی پولیس گردی کرنے والے پیٹی بھائیو ں کوگوجرہ پولیس بچانے کے لیے کوشاں، محنت کش کو مبینہ تشدد سے ہلاک کرنے والے سات پو لیس اہلکاروں کے خلاف تھا نہ صدر گوجرہ میںدرخواست کے متن کے برعکس معمولی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ پیر کی صبح نواھی چک نمبر 367 ج ب میں فیصل آ باد میں تعینا ت پو لیس اہلکار عارف جٹ نے تھا نہ سٹی گوجرہ کے چھ پولیس اہلکا رو ں کے ہمراہ یونس مسیح کے گھر پر ہلہ بول دیا اوریونس مسیح کو اہل خا نہ سمیت تشدد کا نشانہ بنایا جس سے یو نس مسیح کی حالت غیر ہوئی تو اس کو ہسپتا ل منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا، ورثا نے لاش سمندری روڈ بائی پا س پر رکھ کر پو لیس کے خلاف شدید احتجا ج کیا مزکرات کے بعد صدر پو لیس نے عارف جٹ سمیت سات پو لیس اہلکا رو ں کے خلاف زیر دفعہ 322ت پ مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش کا آ غاز کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مقدمہ میں گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بغیر لیڈی پولیس کے گھر میں داخل ہونے سمیت دیگرضروری و لازمی دفعات کو شامل نہیں کیا گیا۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی گوجرہ افتخار احمد تارڑ نے رابطہ پر موقف اختیار کیا کہ متاثرہ فریق کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے اور ممکنا قانونی کارروائی ہوگی وہ ملزمان کے خلاف کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں