گوجرہ ، دوست کی مہندی میں جانے والے لڑکے نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

اتوار 5 دسمبر 2021 16:45

گوجرہ ، دوست کی مہندی میں جانے والے لڑکے نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) دوست کی مہندی میں جانے والے لڑکے نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق گوجرہ میں دوستوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق تینوں دوست مہندی کی تقریب میں جارہے تھے کہ راستے میں عرفان شاہ نامی لڑکے نے پسٹل سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ہارون عبدالاحد شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں عرفان شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، والد کا بیان ہے کہ ملزمان نے سابقہ عداوت پر بیٹے کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا، اور دوست کی مہندی میں جانے کا پروگرام بنایا اور اپنی دشمنی نکال دی، مقتول ہارون عبدالاحد فالکن بیکری گوجرہ میں ملازم تھا اور بوڑھے والدین کا واحد سہارا اور 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں