]مہندی پر جاتے ہوئے دوست نے دوست کو قتل کردیا

ز*مقتول بوڑھے والدین کا واحد سہارا اور 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، پولیس

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

]مہندی پر جاتے ہوئے دوست نے دوست کو قتل کردیا
6 گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) گوجرہ میں دوست کی مہندی میں جانے والے لڑکے نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ گوجرہ میں دوستوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق تینوں دوست مہندی کی تقریب میں جارہے تھے، کہ راستے میں عرفان شاہ نامی لڑکے نے پسٹل سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میںہارون عبدالاحد شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں عرفان شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، والد کا بیان ہے کہ ملزمان نے سابقہ عداوت پر بیٹے کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا، اور دوست کی مہندی میں جانے کا پروگرام بنایا اور اپنی دشمنی نکال دی، مقتول ہارون عبدالاحد فالکن بیکری گوجرہ میں ملازم تھا اور بوڑھے والدین کا واحد سہارا اور 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا #h#

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں