سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ کی 19لاکھ روپے سے زائدکی مالی ،قیمتی ادویات کی مبینہ خوردبرد پکڑی گئی، مقدمہ درج

پیر 7 فروری 2022 15:10

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2022ء) سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ کی 19لاکھ روپے سے زائدکی مالی اور قیمتی ادویات کی مبینہ خرد برد پکڑی گئی، محکمہ اینٹی کرپشن نے 17ماہ کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔محکمہ اینٹی کرپشن میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ سید شہباب عالم نے عملہ کے لیے ایگزامینیشن گلوز کے 960پیکٹ فی کس کی300روپے کی بجائے 2500روپے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کے سامنے واقع سجاد میڈیکل سٹورسے خرید کیے اور 19لاکھ 20ہزار روپے کا سرکاری خزانے کوٹیکہ لگایا،نرس صاحبان ہسپتال میں ادویات موجود ہونے کے باوجود باہر سے خریدنے پر مجبور کرتی ہیں، ہسپتال کی انڈنٹ بک پر قیمتی ادویات درج ہیں جبکہ مریضوں کو لوکل پرچیز کی ادویات دی جاتی ہیں، سجاد میڈیکل سٹور بالمقابل ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں موجود ادویات لوکل برینڈ کی ہیں اوریکساں معیار کی ہیں جس سے میڈیکل سٹور اور ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صاحبان ہسپتال کیوارڈز و دیگر حساس جگہوں پر سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کی طرف سیقبل ازیں تنبیہ بھی کی گئی لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے ہسپتال میں سگریٹ نوشی ترک نہیں کی گئی،آڈٹ پیرہ 2018،19 میں 2.841ملین کا تحریر ہے لیکن آڈٹ پیرہ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے پھر بھی لوکل پرچیز جاری رکھی۔اینٹی کرپشن محکمہ تمام معاملات میں فارماسسٹ بشریٰ اسحاق کے کردار کے تعین کے لیے بھی تحقیقات عمل میں لائے گا جبکہ 409پی پی سی، 5/2/47پی سی اے کے تحت درج مقدمہ نمبر01/2022،میں نامزد ملزمان سابق ایم ایس سید شہباب عالم، طلعت محمود فنانس اینڈ بخٹ آفیسر، سجاد احمد ٹھیکیدار و پروپرائیٹر سجاد میڈکل سٹور، اور فارماسسٹ بشریٰ اسحاق کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن محکمہ کے ذرائع نے ’’این این آئی‘‘کو بتایا کہ مقدمہ کا کوئی بھی ملزم ابھی گرفتار نہیں گیا۔واضح رہے جھنگ کی رہائشی سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ و موجودہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر سید شہباب عالم ایک خانقاہی اور بااثر گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں،درج مقدمہ کے سلسلہ میں ان کا موقف جاننے کے لیے سید شہباب عالم کے موبائل نمبر پر متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں