گوجرہ، بیٹے نے زرعی رقبہ نام نہ کرانے پر باپ کو قتل کردیا

ہفتہ 4 فروری 2017 20:21

گوجرہ، بیٹے نے زرعی رقبہ نام نہ کرانے پر باپ کو قتل کردیا
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) بدبخت بیٹے نے زرعی رقبہ نام نہ کرانے پر باپ کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے چک نمبر 91 ج ب کا برکت علی اپنا زرعی رقبہ اپنے بیٹے غلام عباس کی بجائے اپنے پوتو ں کے نام منتقل کرانا چا ہتا تھا جس کا جھگڑا دونو ں باپ بیٹے کے درمیان چل رہا تھا کہ گزشتہ روز برکت علی اپنے ڈیرہ مویشیا ں میں سویا ہوا تھا کہ اس کے بیٹے غلام عباس نے فا ئرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا اطلا ع ملنے پر اہل خانہ نے شدید زخمی برکت علی کو گورنمنٹ آ ئی کم جنرل ہسپتال پہنچایا جہا ں سے اسے مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتال فیصل آ باد ریفر کردیا گیا جہا ں وہ موت حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعددم توڑ گیا تو اہل خانہ نے متوفی کو پولیس کو اطلا ع دیئے بغیر سپرد خاک کرنے کی کو شش کی تو صدر پو لیس کو تمام وا قعا ت کا علم ہو گیا جنہو ں نے فوری طور پر نعش تحویل میں لے کر تفتیش کا آ غاز کیا تو غلام عبا س نے اپنے والد کو قتل کرنا تسلیم کرلیا صدر پولیس نے نعش کا پوسٹ ما رٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے اور مقتول کی اہلیہ بشیرا ں بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے سفاک ملزم غلام عباس کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں