معروف شاعر تبسم بٹالوی کی شاعری پر فیصل آباد کی نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے ایم فل مقالہ کامیابی سے مکمل کرلیا

منگل 14 فروری 2017 19:31

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء)گوجرہ سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف شاعر تبسم بٹالوی کی شاعری پر فیصل آباد کی ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے ایم فل مقالہ کامیابی سے مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

طالب علم محمد ذوہیب الحسن نے’’ تبسم بٹالوی کی شاعری (تحقیقی و تنقیدی جائزہ)‘‘کی عنوان پر اپنا ایم فل مقالہ گورنمنٹ کالج ٹائون شپ لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کی نگرانی میں انتھک محنت اور لگن سے مکمل کیا۔

مذکورہ طالب علم نے تبسم بٹالوی کی دس سے زائد شاعری کی کتابوں میں سے پانچ کتابوں کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیکر اپنا مقالہ مکمل کیا۔تبسم بٹالوی گوجرہ کے پہلے شاعر ہیں جن کی شاعری پر ایم فل سطح کا تحقیقی کام مکمل کیا گیا ہے ۔تبسم بٹالوی نے اپنی اس کامیابی کو اللہ کی خاص رحمت اور ماں باپ کی خصوصی دعائوں کا ثمر قرار دیا ہے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں