پنجاب میںاین اے پی کے تحت آپریشن ناگزیر ہے، نیشنل ایکشن پلان کی روح پر عمل نہیں کیا گیا،صوبہ میں دہشتگردوں کے سلیپنگ سیل کا خاتمہ جب تک نہیں کیا جائے گا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناممکن ہے ،لاہور دہشت گردی میں قیمتی جانوں کا چلے جانا قومی سانحہ ہے ، جتنی مذمت کی جائے کم ہے

پاکستان تحریک انصاف سٹی گوجرہ کے جنرل سیکرٹری ملک امجد اسلام امجد کا بیان

منگل 14 فروری 2017 19:31

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی روح پر عمل نہیں کیا گیا،پنجاب میں دہشت گردوں کے سلیپنگ سیل کا خاتمہ جب تک نہیں کیا جائے گا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سٹی گوجرہ کے جنرل سیکرٹری ملک امجد اسلام امجد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور دہشت گردی میں قیمتی جانوں کا چلے جانا قومی سانحہ ہے جانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان قابل آفیسروں سے بھی محروم ہو گیا،لاہورواقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا حکمرانوں کو اپنی جان کے علاوہ کسی دوسرے شہری کی جان قیمتی نظر نہیں آتی حکمران طبقہ اپنی اور اپنی آل اولاد کی سکیورٹی کے لیے غریبوں کی خون پسینہ کی کمائی سے اربوں روپے سالانہ خرچ کر رہا ہے لیکن عوام کے جان ومال کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔عوام ایسے حکمرانوں کا مستقبل قریب میں کڑا احتساب کریں گے اور آنے والی نسلوں کے ان کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں