گوجرہ ‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر، ڈرگ انسپکٹراور فوڈ انسپکٹر کاچھا پہ ‘مضر صحت جوس بنا نے والی فیکٹر ی سیل کردی

جمعہ 24 فروری 2017 22:04

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر، ڈرگ انسپکٹراور فوڈ انسپکٹر نے چھا پہ مار کر مضر صحت جوس بنا نے والی فیکٹر ی پکڑ لی فیکٹری کو سیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر شیخ محمد اصغر ، ڈرگ انسپکٹر طاہر احمد ، فوڈ انسپکٹر محمد رفیق اور لیبار ٹری ٹیکنیشن سید مجا ہد اسلام نے اپنے عملہ کے ہمراہ چھا پہ ما ر کر اڈا نوا ں لاہو ر میں مضر صحت جوس تیا ر کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ٹیم نے فیکٹری سے مضر صحت جوس برآ مد کرکے فیکٹری کو سیل کرکے فیکٹری مالک محمد زاہد صدیق کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھا نہ نوا ں لا ہور کو تحریری طور پر آ گا ہ کر دیا ہے ۔

ٹیم کے مطابق فیکٹری مالک عرصہ سے جوس فیکٹر ی بنا کر مضر صحت جوس فروخت کرنے میں مصروف تھا جس سے علا قہ میں مختلف قسم کی بیما ریا ں پھیل رہی تھیں ۔ نوا ں لا ہور پولیس مصروف کا رروائی ہے ۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں