علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رابطہ آفس گوجرخان میں داخلہ مہم کے حوالے سے سیمینار

منگل 21 فروری 2017 21:25

گوجر خان۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رابطہ آفس گوجرخان میں ریجنل ڈائریکٹر ملک توقیر احمد خان کی ہدایات پر داخلہ مہم کے حوالے سے ایک سیمینار ہوا یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے چھ مارچ تک تاریخ ہے گوجرخان کے نواحی علاقوںگلیانہ، بیول، دولتالہ اور دیگر مقامات پر رابطہ آفس اور سیل پوائنٹ بنا دیے گئے ہیں معیاری تعلیم یونیورسٹی کا نعرہ ہے اس حوالہ سے اے آئی او او میں گوجرخان کی بھرپور نمائندگی ہوتی ہے السردار فائونڈیشن گوجرخان میں رابطہ آفس قائم کر دیا گیا ہے ادارہ کے چیف ایگزیکٹو تصور حسین شاہ اور ثاقب امام رضوی نے داخلہ کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دے دیئے ہیں میٹرک تا ایم اے، ایم ایڈ ، ایم فل کے داخلوں کا شیڈول جاری ہو گیا ہے پراسپیکٹس کی سیل و ترسیل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں