بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ہے، حاجی چوہدری محمد اقبال

اتوار 16 دسمبر 2018 21:00

گوجر خان۔۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) بھارتی فوج کی کشمیر میں معصوم شہریوں پر فائرنگ اور متعدد کشمیریوں کو شہید کرنے سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ہے مقبوضہ کشمیرمیں بھار ت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اقوام متحدہ نوٹس لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار چیئرمین امن کمیٹی حاجی چوہدری محمد اقبال کماندریال کی معروف شخصیت راجہ احسان انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر غلام قمر نے اپنے بیان میں کیا ۔

ان رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں آئے روز وحشیانہ فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے جوکہ سراسر ظلم اور قابل مذمت ہے اس صورتحال پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو چاہیے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کا یہ سلسلہ فوری طورپر بند کرائے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں