گوجر خان،عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا ہماری سیاست کامنشور ہے، چوہدری ساجد محمود

اتوار 20 جنوری 2019 20:30

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری ساجد محمود اور صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان و سا بق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم نے کہاکہ عوام کی حقوق کی جنگ لڑنا ہماری سیاست کامنشور ہے، ان شاء اللہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، قوم نے عمران خان کا ساتھ دیکر تبدیلی کا آغاز کردیا ہے جلد ہی اس کے ثمرات لوگوں تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے، کرپشن سے پاک پاکستان ہمارا منشور ہے حلقہ عوام نے جس محبت اور پیار سے نوازا ان شاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریںگے، میرے دروازے حلقہ عوام اور ہر خاص و عام کے پہلے بھی کھلے تھے آئندہ بھی کھلے ہیں، یونین کونسل سکھو اور اس کے مضافاتی علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، گیس کے حوالہ سے بھی جلد خوشخبری ملے گی ،عوامی منشاء اور مشاورت سے عوامی مسائل کو حل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز سکھو کے نواح موہڑہ چوہدریاں میں حویلی چوہدری لیاقت میں پی ٹی آئی کے سرگرم رکن چوہدری ارسلان ایڈوکیٹ کی طرف سے دئیے گئے ایک استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، جس میں عامر عباس قمر چوہان ، چوہدری قمر ، جبار علی علائولدین قریشی ، چوہدری لیاقت دوکھوہا ، سید راشد شاہ ، چوہدری حسیب ۔ چوہدری وسیم افضل اور دیگر نے شرکت کی۔ میزبان چوہدری ارسلان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کہ اہلیان تحصیل گوجرخان نے پاکستان تحریک انصاف سے بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں