پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی و دیگر کا عبدالخالق چوہان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اتوار 20 جنوری 2019 20:30

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) عبدالخالق چوہان مرحوم کو اپنے فن میں کمال مہارت حاصل تھی اور وہ اپنے پیشہ سے انتہائی مخلص اور شفیق انسان دوست تھے اور اپنے ہم عصروں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، دارلعلوم حسینیہ ہمدانیہ بھنگالی شریف اور دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف کیلئے ان کی چالیس دہائیوں پر محیط خدمات ایک کھلی کتاب ہے، اللہ تعالی مرحوم عبدالخالق چوہان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار دارلعلوم حنفیہ حسینیہ ہمدانیہ بھنگالی شریف کے بانی و مہتمم اعلی پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی ، سجادہ نشین دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی، پیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی چیرمین تحریک فکر اسلام، پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ نے یہاں جنوبی گوجرخان کے علاقہ ڈھونگ میں راولپنڈی کے سنئیر ترین پریس فوٹو گرافر عبدالخالق چوہان کی رحلت پر نماز جنازہ میں شرکت کے بعد وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے فرزند اور پاکستان ٹیلی وژن کے شہزاد چوہان اور معروف شخصیت صوبیدار (ریٹائرڈ ) بنارس چوہان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں