گوجر خان، حکومت علاقائی صحافیوں کو قومی دھارے میں لاتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرے، راجہ عبادت حسین

اتوار 4 اگست 2019 20:10

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2019ء) علاقی صحافی مسائل ارباب اختیار تک پہنچانے میں اپنی گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہیں اور معاشرے میں مسائل کی نشاندہی کر کے اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں، نا مساعد حالات اور وسائل کے باجود اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریوں کو نبھانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑتے، حکومت کو چاہیے کہ علاقائی صحافیوں کو قومی دھارے میں لاتے ہوئے انکی خدمات کے پیش نظر انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عبادت حسین نے راول پریس کلب مندرہ کے صحافیوں اور پوٹھوار پریس کلب گو جر خان کے صدر احمد نواز کھوکھر کے اعزاز میں دیے گئے پر تکلف عشائیے کے موقع صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمی ،خالد محمود قریشی ،ساجد نقوی ،پیر سید ضامن عباس شاہ گیلانی و دیگر نے بھر پور شرکت کی ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں