گوجر خان، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، عوام کا احتجاج

اتوار 4 اگست 2019 20:10

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2019ء) گوجرخان میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا، کاروباری طبقہ نے بھی واپڈا کی طرف سے جاری لوڈشیڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے واپڈا گوجرخان نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث عوام کو سخت دشواری کا سامنا ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے، اس صورتحال پر تاجر طبقہ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے بصورت دیگر تاجر برادری سراپا احتجاج ہوگی۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں