حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کو کم یا ختم کرنے کے حوالہ سے کوئی واضح پالیسی نہیں بناسکی‘راجہ پرویز اشرف

الیکشن سے پہلے بڑے بلند و بانک دعوے کئے گئے اور عوام کو سہانے خواب دیکھائے ابھی تک ان خوابوں کی تعبیر دور دور دکھا نہیں دے رہی‘سابق وزیراعظم

بدھ 21 اگست 2019 13:57

حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کو کم یا ختم کرنے کے حوالہ سے کوئی واضح پالیسی نہیں بناسکی‘راجہ پرویز اشرف
گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کو کم یا ختم کرنے کے حوالہ سے کوئی واضح پالیسی نہیں بناسکی الیکشن سے پہلے بڑے بلند و بانک دعوے کئے گئے اور عوام کو سہانے خواب دیکھائے ابھی تک ان خوابوں کی تعبیر دور دور دکھا نہیں دے رہی اشیائضروریہ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پہلے آٹھ نو ماہ میں وزراء کی تبدیلی حکومت کی نااہلی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک یہاں ایک تقریب میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوا کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں اپوزیشن ممبران اسمبلی کو فنڈز نہیں دی جارہے میں وزیراعظم تھا اور مجھ سے پہلے سید یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے ہم نے کبھی بھی اپوزیشن ممبران اسمبلی کے فنڈز نہیں روکے یہ فنڈز اس حلقے کیعوام کا حق ہے تحریک انصاف سے اس طرح اپوزیشن ممبران اسمبلی کے فنڈز نہ دینا اس حلقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے حکومت کی جانب سے ملک میں موجودہ جاری مشکل حالات کا زمہدار سابقہ حکومتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومتوں کو قرار دینے کے حوالہ سے انہوں نے کہا بجلی کی یونٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں 4 روپے تھی اب 30 روپے ہے ڈالر کی قیمت سابقہ ادوار میں کتنی تھی اب کیا ہے اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات گیس سمیت بے شمار ایسی اشیاء ضروریہ تھی جن کی قیمتیں سابقہ ادوار میں کم تھیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ان کی قیمیوں میں تین چار گنا اضافہ ہو گیا جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہی-

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں