گوجر خان۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول منجوٹھہ کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

پیر 9 ستمبر 2019 21:00

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2019ء) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول منجوٹھہ کو عرصہ دراز گزرنے کے باوجود ہائی کا درجہ نہ مل سکا جو علاقے کے ساتھ نا انصافی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار علاقہ مکین وسیم حسین بھٹی ،زاہد محمود،زعفران علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نیمحکمہ تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول منجوٹھہ جو بچوں کی تعداد کے لحاظ سے میرٹ پر پورا اترتا ہے اسے ہائی کا درجہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں