گوجر خان ‘ نواحی گاؤں مسہ کسوال کے رہائشی خاندان کے سات افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی ثابت ہوا

جمعرات 19 مارچ 2020 13:47

گوجر خان ‘ نواحی گاؤں مسہ کسوال کے رہائشی خاندان کے سات افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی ثابت ہوا
گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) نواحی گاؤں مسہ کسوال کے رہائشی خاندان کے سات افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی ثابت ہوا مسہ کسوال کے رہائشی عبدالضمیر کے گھر چند دن قبل گجرات کے بشارت نامی شخص نے چند گھنٹے قیام کیا جو سپین سے پاکستان واپس آیا تھا بشارت کا گجرات میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جب متعلقہ حکام نے اس کی ٹریول ہسٹری معلوم کی تو اس نے یہ بتایا کہ اس نے گوجر خان میں اپنے دوست کے گھر بھی قیام کیا ہے جس کے بعد راولپنڈی ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے حکام نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کی ٹیم کے ہمراہ مسہ کسوال کی ڈھوک لدھڑ میں جا کر عبدالضمیر اور اس کے خاندان کے سات افراد کے سیمپل لئے اور انھیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوا دیا جہاں سے آج ان تمام افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ان افراد میں گھرانے کا سربراہ عبدالضمیر بھٹی ،اس کی بیوی اسمائ ظہیر، دو بیٹیاں چار سالہ جازہ، آٹھ سالہ جنت، بارہ سالہ بیٹا احمد، گھرانے کے سربراہ عبدالضمیر کا بھائی عدیل بھٹی اور بھتیجا دس سالہ رستم شامل ہے ان افراد کے کرونا ٹیسٹ کی خبر نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد گوجر خان بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی تھی-

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں