حکومت پنجاب کرونا وائرس جیسی موزی بیماری کے تدراک کے لیے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہی ہے‘گورنر پنجاب

مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر باقی نہیں ہوگی کرونا وائرس ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کو عوام کے تعاون کے بغیر ختم کرنا مشکل ہوگا

جمعرات 4 جون 2020 12:03

حکومت پنجاب کرونا وائرس جیسی موزی بیماری کے تدراک کے لیے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہی ہے‘گورنر پنجاب
گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کرونا وائرس جیسی موزی بیماری کے تدراک کے لیے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہی ہے اور مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر باقی نہیں ہوگی کرونا وائرس ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کو عوام کے تعاون کے بغیر ختم کرنا مشکل ہوگا عوام اٹلی جیسے حالات سے بچنے کے لیے گھروں میں رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل گوجر خان کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا آف جبر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا کو شکست صرف حفاظتی اقدامات کے ذریعے ہی دی جا سکتی ہے جس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی زمہ داری پوری کرنا پڑے گی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا ہے کہ ہم سب متحد ہونگے تو کورونا کو شکست دینا ممکن ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ پوری دینا مشکلات سے دو چار ہے اس وقت وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھرپور کوشش کر رہی ہیں کہ لوگوں کی مشکلات کم کر سکیں پنجاب میں بھی بہت اچھے انداز میں کام ہورہا ہے عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں