بہترین کارکردگی پر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او تھانہ گوجرخان کو اعزازی شیلڈز سے نواز دیا گیا

جمعرات 4 جون 2020 17:35

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے بہترین کارکردگی پر ایس ڈی پی او گوجرخان محمد ذوالفقار خان اور ایس ایچ او تھانہ گوجرخان محمد عمران عباس کو اعزازی شیلڈز سے نواز دیا۔اس حوالہ سے سی پی او آفس میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔ایس ڈی پی او سرکل گوجرخان میں ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی وارداتوں میں سب سے زیادہ ملزمان کی گرفتاری پر شیلڈ کے حقدار ٹھہرے۔

(جاری ہے)

ان میں سے بھی سب سے زیادہ ملزمان تھانہ گوجرخان میں گرفتار ہوئے،محمد عمران عباس کو بھی ضلع بھر میں سب سے زیادہ اشتہاری و دیگر ملزمان کی گرفتاری پر اس انعام کا حقدار قرار دیا گیا دونوں افسران کو سی پی او نے خود اپنے ہاتھوں سے شیلڈز دیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھیں گے۔ادھر شہری حلقوں نے بھی محمد ذولفقار خان اور محمد عمران عباس کو مبارکباد دی ہے جہاں یہ دونوں افسران محکمہ پولیس کی عزت و توقیر میں اضافہ کا سبب ہیں وہاں انہوں نے گوجرخان کے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے احسن انداز میں فرائض سرانجام دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں