ن لیگی سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کو دس سال قید، پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

بدھ 30 ستمبر 2020 14:25

ن لیگی سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کو دس سال قید، پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) احتساب عدالت نے ن لیگی سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کو دس سال قید، پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔بدھ کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنا دیا۔احتساب عدالت نے ن لیگی سابق ایم پی اے کو دس سال قید، پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے دلائل سننے کے بعد چوھدری ریاض کو سزا سنائی۔

گوجرخان سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما چوہدری ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا،ن لیگی سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کیخلاف 2002 میں ریفرنس قائم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے اس فیصلے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چوہدری محمد ریاض کے چھوٹے بھائی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان نے الزام عائد کیا ہے کہ 20 سالہ پرانے مقدمہ میں بری کرنے کے بجائے نیب کی جانب سے جج پر پریشر ڈال کر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کو دس سال قید اور چار کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد ریاض کو میاں نواز شریف اور جمہوریت کے حق میں آواز بلند کرنے پر سزا دی گئی انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد ریاض میاں محمد نواز شریف کے جانثار اور وفادار سپاہی ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری ریاض اصول کی سیاست کی ایک عظیم مثال ہیں اور آج انہیں اسی اصول کی سیاست کی سزا دی گئی لیکن ہم انتقامی کارروائیوں سے نہ پہلے ڈرے اور جھکے ہیں نہ آیندہ ہونگے

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں