علاقائی صحافیوں کو انکا جائز مقام دیا جائے گا تمام صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت جلد فراہم کیی جائے گی:جنرل سیکرٹری این پی سی انور رضا

لاقائی پریس کلبوں کا این پی سی کے ساتھ الحاق کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے ان شاء اللہ ایسی روایات قائم کی جائیں گی جو صحافیوں کے ایک مثال ہو گی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2021 11:28

علاقائی صحافیوں کو انکا جائز مقام دیا جائے گا تمام صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت جلد فراہم کیی جائے گی:جنرل سیکرٹری این پی سی انور رضا
دولتالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) علاقائی صحافیوں کو انکا جائز مقام دیا جائے گا تمام صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت جلد فراہم کیی جائے گی اور قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا علاقائی پریس کلبوں کا این پی سی کے ساتھ الحاق کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے ان شاء اللہ ایسی روایات قائم کی جائیں گی جو صحافیوں کے ایک مثال ہو گی ایک صحافی معاشرے کی آنکھ،کان اور زبان ہوتا ہے وہ کرپٹ، بے ایمان اور بلیک میلرز کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھانے کی سعی کرتا ہے وہ ملاوٹ کرنے والے اور غیر معیاری اشیا بنانے والے اور عام لوگوں کو مختلف ہتھکنڈوں میں الجھا کر لوٹنے والے مجرموں کے خلاف عوام کا خیر خواہ بن کر سامنے آتا صحافی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو منظر عام پر لاتا ہے اور ان کے حل پر زور دیتا ہے اور اپنی آواز سے عام لوگوں کی ترجمانی کرتا ہے وہ عام لوگوں کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچاتا ہے وہ عوام کی توقعات اور خواہشات کو موثر انداز پیش کرنے کا زریعہ ہے صحافی اپنی جان خطرے میں ڈال کر معاشرے کے ناسوروں کے خلاف آواز بلند کرتا ہے ان خیالات کا اظہار ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری این پی سی انور رضا،جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل، سابق صدر ربجا نثار احمد، تجزیہ نگار شہزاد قریشی،سابق صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان احمد نواز کھوکھر،ادیب مصنف حکیم عبدالرؤف کیانی، صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی،ڈاکٹر عتیق فرہاد،جنرل سیکرٹری راجہ افتخار، چیئرمین نوید افسر راجہ، صدر ای ایم ڈی راجہ حاجی احمد،جنرل سیکرٹری عابد چوہدری،نائب صدر پی ٹی یو چوہدری وقار احمد،ماہر تعلیم مجتبیٰ طالب،اشفاق انجم جنجوعہ اور دیگر نے پریس کلب دولتالہ کے زیر اہتمام منعقدہ صحافی کا معاشرے میں کردار اور درپیش مسائل کے عنوان سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت یا میڈیا کی تین اقسام ہیں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیاآج کل کے دور میں ہر انسان اپنے اردگرد کے ماحول کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ سب معلومات اور آگاہی اسے میڈیا کے ذریعے ملتی ہے دنیا میں ہونے والے کسی بھی اہم واقعے کی اطلاع یا خبر ہمیں میڈیا کے ذریعے ملتی ہے انہوں نے کہا کہ آج صحافی بے پناہ مشکلات کا شکار ہے ہزاروں کی تعداد میں صحافی بے روزگار ہو چکے ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری انور رضا کی علاقہ صحافیوں کے لیے بھر پور خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انور رضا نے اس موقع پر یقین دلایا کہ علاقائی صحافیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ایک ایسا روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے کہ صحافیوں کو انکے حقوق انکی دہلیز پر فراہم ہوں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں