سابق شوہر نے ساتھیوں سمیت خاتون پر حملہ کر دیا

دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا،بات بڑھنے پر شوہر نے سابق اہلیہ پر تشدد کرتے ہوئے ناک کاٹ دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 جولائی 2021 12:58

سابق شوہر نے ساتھیوں سمیت خاتون پر حملہ کر دیا
گجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) سابق شوہر نے خاتون کی ناک کاٹ دی۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون کی ناک کاٹ دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میر پور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ مریم بی بی اپنی عزیزہ کے گھر گوجر خان کے گاؤں دلمی آئی ہوئی تھی کہ وہاں اس کا سابق شوہر ساتھیوں کے ساتھ آ دھمکا۔

دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔بات بڑھنے پر سابق شوہر نے تشدد کرتے ہوئے اس کی ناک کاٹ دی اور فرار ہو گیا۔خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔خاتون پر تشدد ناک کاٹے جانے کے واقعہ کی اطلاع پر سی پی اور راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری مقدمہ کے درج کر کے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد ، زیادتی اور استحصال قطعاََ ناقابل برداشت ہے۔اس افسوسناک واقعے کے ذمہ دار سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعہ سزا دلوائی جائے گی۔دوسری جانب ایک اور افسوسناک واقعے میں مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہو گئی جب کہ تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویہ میں 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، روف، مظہر، سجاد وغیرہ نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔ ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں